مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں اب تک 6600 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب نے مارچ 2015 میں اپنی جارحیت اور بربریت کا آغاز کیا مارچ 2015 سے لیکر جولائي 2016 ء تک سعودی عرب کی مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی بمباری کے نتیجے میں 6600 یمنی شہری شہید ہوکئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فضائی حملوں میں اب تک 32 ہزار 964 افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے سعودی عرب کو علاقائی اور عالمی سطح پر زبردست ناکامی اور شکست کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ